ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکول کا لجوں میں حفاظتی انتظامات سے والدین متا ثر:وزیر تعلیم سریش کمار

اسکول کا لجوں میں حفاظتی انتظامات سے والدین متا ثر:وزیر تعلیم سریش کمار

Mon, 04 Jan 2021 11:45:43    S.O. News Service

بنگلورو،4؍جنوری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکینڈری تعلیم ایس سریش کمار نے بتا یا کہ اسکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لئے اٹھا ئے گئے اقدامات نے والدین اور طلبہ میں اعتماد کو بحال کیا ہے۔اسکول کالجوں کے آغاز کے بعد شہر اور رام نگرم ضلع کے چند اسکو لوں کا دورہ کر نے کے بعد سریش کمار نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکول کالج شروع ہو نے کے کل دوسرے دن ریاست بھر میں طلبہ کی حاضری میں اضا فہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ چند والدین نے بچوں کو اگلے ہفتہ سے اسکول روانہ کر نے کا وعدہ کیا ہے جس کے پیش نظر پیر سے طلبہ کی تعداد میں اضا فہ ہو گا۔وزیر تعلیم نے بتا یا کہ حفاظتی انتظامات سے متاثر والدین اور سر پرست دیگر کلاسس کو بھی شروع کر نے کا مطا لبہ کر رہے ہیں اور اسکول کالجوں میں اساتذہ و طلبہ کی جانب سے کووڈ ضوابط پر سختی سے عمل کر نے کی وجہ سے کہیں بھی کو ئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے۔

محکمہ تعلیمات عامہ کے مطابق ریاست میں موجود 5,492پی یو کالجوں میں داخل3 لاکھ30 ہزار 877طلبہ میں سے ہفتہ کے دن ایک لاکھ9 ہزار 319طلبہ نے حاضری دی ہے،اسی طرح پی یو سی سال دوم میں طلبہ کی حاضری33.04فیصد رہی ہے۔ اسی طرح 16,850 ہائی اسکولوں میں 9لاکھ29 ہزار130طلبہ میں سے 4 لاکھ25 ہزار896 طلبہ حاضررہے ہیں۔ طلبہ کی حاضری 45.84 فیصد ہے۔


Share: